14 November 2018 - 11:07
News ID: 437652
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان قم کے زیر اھتمام؛
سرزمین پاکستان کی عظیم سیاسی اور ثقافتی جماعت، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیر اھتمام " الیکشن ۲۰۱۸ عیسوی اور ان کے بعد پاکستان کے حالات" کے عنوان سے جمعہ کو مدرسہ حجتیہ قم میں عظیم الشان اجلاس کا انعقاد ہوگا ۔
 حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کی عظیم سیاسی اور ثقافتی جماعت، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیر اھتمام " الیکشن ۲۰۱۸ اور ان کے بعد پاکستان کے حالات" کے عنوان سے جمعہ کے روز نماز مغربین کے بعد مدرسہ حجتیہ قم میں عظیم الشان اجلاس منعقد ہوگا ۔

اس رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری اس اجلاس کو خطاب کریں گے ۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی ایک دوسری مذہبی و سیاسی تنظیم ہے جس کے پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ دنیا کے کئی ملکوں میں شاخیں قائم ہیں ۔

یہ تنظیم اگست 2009 عیسوی میں وجود میں آئی اور اس تنظیم کا مقصد ملک میں شیعہ حقوق کے لئے آواز اٹھانے کے علاوہ شیعہ سنی اتحاد کے لئے کام کرنا ہے ۔ اسی وجہ سے تنظیم یہ ہر دہشت گردی کے واقعہ کی کھل کر مذمت کرتی ہے اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے حکومت وقت پر زور دیتی ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۲۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬