13 November 2018 - 15:12
News ID: 437648
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکی پشت پناہی، حمایت اور بعض علاقائی ممالک کی خاموشی کی مدد سے صہیونیوں کے القدس پر قبضے، دہشتگردانہ اقدامات اور قتل کا سلسلہ جاری ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناجائز صہیونی ریاست کے دہشتگردانہ اقدامات کو لگام دے۔

یہ بات ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' مقبوضہ فلسطین میں گزشتہ دنوں صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلطسیوں کی شہادت بالخصوص فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے کمانڈر کے قتل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دنیا کے ممالک پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں صہیونی جارحیت اور دہشتگردانہ اقدامات کی فوری روک تھام کے لئے کردار ادا کریں۔

قاسمی نے حالیہ صہیونی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے ناجائز صہیونی ریاست خطے میں ریاستی دہشتگردی کی عینی مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پشت پناہی، حمایت اور بعض علاقائی ممالک کی خاموشی کی مدد سے صہیونیوں کے القدس پر قبضے، دہشتگردانہ اقدامات اور قتل کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اتوار اور پیر کے روز صہیونی فوج کی فائرنگ و شدید شیلنگ کے باعث مزاحمتی تنظیم القسام بریگیڈ کے دو کمانڈر سمیت مظاہرہ کرنے والے 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطین کی مزاحمتی فورس نے صہیونی کی جارحیت پر جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں صہیونیوں کے 12 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬