‫‫کیٹیگری‬ :
20 November 2018 - 18:47
News ID: 437696
فونت
میرجاوہ بارڈر پر آستان قدس رضوی کے سرپرست :
میرجاوہ بارڈرپر لگائے جانے والے آستان قدس رضوی کے موکب کے سرپرست نے بتایا: حرم مطہر رضوی کے ادارہ عمران و توسعہ کی کاوشوں سے صفر کے آخری عشرہ میں میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کے درمیان روزانہ بارہ ہزار غذا تقسیم کی گئی۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میرجاوہ بارڈر پر آستان قدس رضوی کے موکب کے سرپرست جناب علی خادم نے کہا: وہ پاکستانی زائرین جو اربعین کے لئے کربلا اور پھر مشہد مقدس تشریف لائے ہیں انہیں میرجاوہ بارڈر پر دی جانے والی خدمات آبان ماہ(شمسی مہینہ) کے آخر تک جاری رہے گی۔ 


رضوی خادمیاران کے توسط سے میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کو مناسب خدمات فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے باورچی خانہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: میرجاوہ بارڈر پر موجود چار موکبوں کے لئے یہ باورچی خانہ روزانہ صبح ۷ بجے سے مغرب تک تین ٹائم کا کھانا ۱۲ ہزار کی تعداد میں تیار کرتا ہے ؛ جنہیں پاکستانی زائرین کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔ 

خادم نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ادارہ عمران و توسعہ کی کاوشوں سے زاہدان سے میرجاوہ بارڈر کے راستے میں پاکستانی زائرین کے لئے ۴۰ حمام تعمیر کئے گئے ہیں۔ 

 موجودہ ہفتہ کے بروز بدھ، جمعرات پاکستانی زائرین کے ویزا کےختم ہونے کے آخری دن ہے جس کی وجہ سے میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کی کثیر تعداد حاضر ہونے کو مدّنظر رکھتے ہوئے زائرین کی پذیرائی کے لئے ہر طرح سے تیار ہیں۔ 

جناب خادم نے بتایا : صوبہ سیستان و بلوچستان کی عتبات عالیات کمیٹی کے سربراہان اور نمائندگان نے آج بوقت ظہر آستان قدس رضوی کی جانب سے لگائے جانے والے موکبوں کا میرجاوہ بارڈر پر دورہ کیا اور رضوی خادموں کی انتھک محنت کا شکریہ ادا کیا۔ 

قابل ذکر ہے کہ میرجاوہ سرحد پر واقع کسٹم آفس کی اطلاعات کے مطابق ؛ اب تک ۶۶ ہزار پاکستانی زائرین ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬