‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2018 - 21:25
News ID: 437743
فونت
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی :
روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے بیان کیا : دشمن کی جانب سے جس چیز کے لئے دباؤ دیا جا رہا ہے اور تمام اقتصادی پابندیوں سے بھی اس کے لئے زیادہ اہم ہے وہ عوام اور سماج میں ناامیدی پھیلانا ہے۔
سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے آستان قدس رضوی کے صوبائی نمائندگی آفس کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی کے صوبائی نمائندگی آفس کی تین اہم ذمہ داریاں ہیں ؛ دشمن کے حملوں کے مدّ مقابل فرہنگی وثقافتی کاموں سے سماج کو محفوظ بنانا،زیارت کو آسان بنانا اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مقدس نام سے اسی صوبہ میں عوام کی خلوص دل سے خدمت کرنا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں شہدا کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہمارے شہداء اس سے پہلے کہ مقام شہادت پر فائز ہوں ؛مقام کرامت پر فائز تھے، کیونکہ جانتے تھے کہ جب معاشرے کی سعادت و خوشبختی کے لئے اپنے سرمایہ کے ذریعہ کریم نہ بنیں تب تک شہادت کے مقام پر فائز نہیں ہو سکتے۔

روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کو عظیم سرمایا جانا ہے اور بیان کیا : ہمارا سب سے بڑا سرمایہ خدا اور اہلبیت (ع) سے عشق و محبت ہے،جس کے سائے میں ہم اپنی دنیا اور دین کو آباد کر سکتے ہیں،اس نعمت کا شکر اس طرح سے ادا کیا جائے کہ یہ عظیم سرمایہ حق کے دفاع اور الہیٰ اقدار کی حفاظت کے لئے استعمال ہو۔

مجلس خبرگان رہبری کے ممبر نے کہا : حضرت آدم کی خلقت سے آج تک اور جب تک یہ زمین اور زمان باقی ہے حق و باطل کا محاذ بھی باقی ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہمیشہ اپنا خیال رکھیں اور دیکھتے رہیں کہ حق پر ہیں یا باطل پر۔

استان قدس رضوی کے محترم متولی نے اس بات پر تاکید کی کہ عزت فقط اور فقط اللہ،رسول(ص) اور مومنین سے مخصوص ہے ، انہوں نے کہا: دشمن کے لئے تمام اقتصادی پابندیوں سے بھی زیادہ جو چیز اہم ہے وہ عوام اور سماج میں ناامیدی پھیلانا ہے۔ دشمن کے لئے مشکلات ایجاد کرنے سے بھی زیادہ اہم قوم و ملت میں ناتوان ہونے کی تلقین کرنا ہے ؛لبنانیوں،افغانیوں اور دنیا کی ہر عوام سے یہ کہ دو تم کچھ نہیں کر سکتے اور فقط اور فقط آپ کی سرداری ایک ہونے میں ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان کے مشہور و معروف استاد نے امریکا کے زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پوری دنیا میں امریکی اقتدار ختم ہو چکا ہے ،مادی محاسبات سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکیوں کو زوال ہو رہا ہے۔

حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے بیان کیا : مدّ مقابل جس محاذ پر بھی نگاہ دوڑائیں جان لیں کہ انقلاب اسلامی کو ہمیشہ برتری ہے ، اگر ہم سست و مایوس نہ ہوں تو یقیناً برتری ہمیشہ ہماری رہے گی۔ 

واضح رہے کہ اس روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے ایران کے شہر کرمان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬