رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع اسلامی العمل بحرین کے جنرل سکریٹری شیخ عبدالله الصالح نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں قومی اسلامی یکجہتی کویت کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین معتوق کو کویت عدالت کی جانب سے ۵ سال کی سزا سنائے جانے کو جلد بازی کا فیصلہ جانا ۔
مجمع اسلامی العمل بحرین کے نائب جنرل سکریٹری نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ المعتوق کے خلاف دئے گئے حکم کو باطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں سرزمین کویت کی معتدل شخصیت بتایا کہ جو قومی منافع و مصلحت کی رو پر قدم بڑھاتے ہیں ۔
واضح رہے کہ قومی اسلامی یکجہتی کویت کے جنرل سکریٹری اور مجمع جهانی اهل البیت (علیهم السلام) سپریم کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین معتوق، ھمیشہ قومی سلامتی اور ملک کے ماحول کو معتدل بنائے رکھنے میں کوشاں رہے ہیں ، انہوں نے اس ملک کے شیعوں کو ہمیشہ پرسکون ماحول رکھنے کی تاکید ہے جبکہ بعض دیگر شدت پسند گروہ ، ملک کے ماحول کو بگاڑنے کے باوجود حکومتی ڈھیل سے روبرو رہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ حجت الاسلام شیخ معتوق کے خلاف صادر ہونے والے حکم میں بیان کیا گیا ہے کہ حجت الاسلام شیخ معتوق پہلی صف اور هاشم فاضل دوسری صف کے ملزمین کو ۵ سال جیل سزا سنائی جاتی ہے اور ۵ سال کی مدت گذر جانے کے بعد، مزید ۵ سال تک تحت نظر رکھنے کا حکم دیا ہے، و تیسری صف کے ملزمین سے لیکر ۱۳ ویں صف کے ملزمین تک ہر ایک کو ۳ سال سے لیکر ۱۳ سال تک کی سزائی سنائی جاتی ہے ۔
کویت عدالت نے تین سال پہلے بھی « قومی آئین کی مخالفت » کے الزام میں حجت الاسلام شیخ معتوق کو گرفتار کئے جانے کا حکم دیا تھا ، انہیں ایک ھفتہ جیل میں رکھا گیا تھا مگر کویت کے شیعوں کے دباو میں آکر انہیں آزاد کردیا گیا تھا ۔
کویت وقف بورڈ نے اسی سال جیلیوں کو ٹارچر کئے جانے کے حوالہ سے حجت الاسلام شیخ معتوق کی تقریر کا بہانہ بنا کر مسجد امام حسین (ع) کو بند کرنے کا حکم صادر کیا اور اس مسجد میں ہر قسم نماز جماعت و سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کردی تھی ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۵