‫‫کیٹیگری‬ :
04 December 2018 - 21:20
News ID: 437826
فونت
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ:
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا: سامراجی طاقتیں، غاصب صھیونیت کے مقابلہ اور مظلوموں کی حمایت کے لئے حزب اللہ طاقت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے کمانڈر جنرل حسان اللقیس کی پانچویں برسی حسینیه امام خمینی (ره) بعلبک میں منعقد ہوئی ، اس برسی میں حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین ، لبنانی پارلیمنٹ ممبر علی المقداد و الولید سکریة اور دیگر سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور دینی شخصیتوں نے شرکت کی ۔

حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین نے اس پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا: حاج حسان اللقیس کی حیات جرائت، جانفشانی اور تجدد سے مملو تھی ، ان اس میدان میں ان کے کا گھرانے نے بھی ان کی کافی مدد کی ، اس حد تک کہ اس استقامت کی راہ میں ان کے بیٹے کی قربانی پیش کی تاکہ اس بات کو ثابت کرسکیں کہ استقامت سب سے بالاتر ہے ۔

حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اس شھید کی جرائت اس قدرت زیادہ تھی کہ دنیا کے تمام مومن ، شریف اور آزاد طلب انسان ، آپ پر فخر کرتے تھے ۔

انہوں نے مزید کہا: استقامت دن بہ دن ماضی کی بہ نسبت مضبوط ہوتی جا رہی ہے ، استقامت نے خود کو فقط اسلحہ کی تعلیم اور اسلحہ ذخیرہ سے مخصوص نہیں کیا بلکہ استقامت لبنان میں مختلف میدانوں میں سرگرم عمل ہے تاکہ غاصب صھیونیت کا مختلف میدانوں میں مقابلہ کرسکے ۔

حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کو فقط قدرت کی زبان سمجھ میں آتی ہے کہا: استقامتی پیلٹ فارم نے ترقی یافتہ اسٹراٹیجک کو اپنا منشور بناتے ہوئے ایک دن بھی اس اسٹراٹیجک سے پیچھے قدم نہیں ہٹایا کیوں کہ دنیا فقط طاقت و قدرت کی زبان سمجھتی ہے ، موجودہ دنیا میں کمزوروں ، ڈرپوکوں اور دو دل انسان کی جگہ نہیں ہے ، ہمیں دن بہ دن اپنی قدرت میں بڑھاو لانا چاہئے اور اسے حکمت ، شجاعت ، سیاست اور صحیح حالت میں مسائل کے ادارہ کرنے کے ہمراہ کرنا چاہئے ۔

انہوں ںے مزید کہا: ہم عدالت ، مظلوموں کے دفاع اور ظالموں کے مقابلہ کے لئے دین کی قدرت کو  ساتھ لئے ہیں کہ دشمن نے بھی اس قدرت کا اعتراف کیا ہے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬