رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا :ہندوستان سو سال اور بھی کوشش کرلے کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا، ہندوستان اربوں ڈالر ز اور لاکھوں فوجی لگا کر بھی تحریک آزادی کشمیر کو خاموش نہیں کروا سکا ہندوستانی قیادت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے گزشتہ چند دنوں میں قابض ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ہونی والی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ہونی والی چودہ شہادتوں پر تمام امن پسندوں کے دل غم سے بوجھل ہیں ،ستر سالوں میں مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ اور عالمی امن کی علمبردار تنظیموں کے منہ پر طماچہ ہے ۔ہزاروں شہادتوں اور لاکھوں افراد کے زخمی ہونے کے باوجود عالمی ضمیر پر جوں نہیں رینگی بھارت کا بھیانک چہر ہ اگر کسی نے دیکھنا ہے تو وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو دیکھ لے ۔بھارت حقیقی معنوں میں جنوبی ایشاکا اسرائیل ہے جو کہ کشمیریوں پر گزشتہ ستر سالوں سے مظالم ڈھا رہا ہے مسئلہ کشمیر پر عالمی امن اداروں کا کردار انتہائی افسوس ناک ہے ۔کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا ہم کشمیری بھائیوں کی ہر پلیٹ فارم پر حمایت جاری رکھیں گئے۔