رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شیعہ مرجع تقلید آیت الله سیستانی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ ہاشمی شاھرودی کے بیٹے آیتالله سید محمود هاشمی شاهرودی کو ان کے والد کے انتقال پر فارسی زبان میں ایک تعزیتی پیغام بھیجا ۔
آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے بیٹے کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد بزرگوار کی وفات پر ان کو اور آیت اللہ شاہرودی کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ شاہرودی کے لواحقین، حوزہ علمیہ قم اور ان کے عقیدت مندوں کو بھی تعزیت پیش کی اور بلندی درجات اور جوار معصومین میں مقام قرار پانے کی تمنا کی۔
مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ ہاشمی شاھرودی مختصر عرصہ سے مریض تھے جن کے انتقال کی خبر ان کے گھر کی طرف سے دوشنبہ بمطابق ۲۴ دشمبر کو اعلان کیا گیا ۔
آیت اللہ ہاشمی شاھرودی نجف اشرف میں امام حسین علیہ السلام سے منسوب سادات و مذہبی خاندان میں سن ۱۹۴۸ عیسوی میں پیدا ہوئے ۔ وہ نجف اشرف میں ۵۰ وین عشرہ میں اسلامی متفکر ، مذہبی و سیاسی رہنما آیت الله سید محمد باقر صدر کے شاگردوں اور ساتھیوں میں سے تھے ۔
مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ ہاشمی شاھرودی نے امام خمینی (ره) کی قیادت میں ایران کے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے وقت عراقی عوام کی طرف سے ریلی اور اس کامیابی پر جشن منعقد کرنے کی وجہ سے بعث حکومت کی طرف سے گرفتار کرنے کے لئے تلاش کئے جا رہے تھے کہ شھید صدر (ره) کی چرف سے گھر واپس چلے جانے کی سفارش پر ایران واپس ہوئے اور امام خمینی (ره) کے پاس شھید صدر (ره) کے وکیل و نمائندے کے عنوان سے تھے ؛ وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے عراق اعلی مجلس کونسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔