رسا نیوز ایجنسی کی arabnn.net سے رپورٹ کے مطابق، بادیه فحص نے ویڈیو کلیپ میں دعوی کیا ہے کہ قرآنی تعلیمات کی وجہ سے خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوتا ہے۔
گستاخانہ بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ جدید دنیا میں ترقی کے باوجود اسلامی معاشروں میں خواتین قرآنی تعلیمات کی وجہ سے مظالم کی شکار ہیں۔
لبنانی خاتون صحافی کے اس اقدام پر سوشل میڈیا میں صارفین نے سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے، اسی حوالے سے امریکہ کے «سان فرانسیسکو» یونیورسٹی کے استاد اور تجزیہ نگار«اسعد ابوخلیل» لکھتا ہے: «جهالت اور نادانی اور مشرق شناسی کے حوالے سے یہ اظھار باعث حیرت اور افسوسناک ہے».
لبنان؛ توہین قرآن پر عوام کا شدید غم و غصہ
ابوخلیل مزید لکھتا ہے: « تمھارا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات تشدد کی وجہ ہیں حالانکہ امریکہ میں خواتین کہیں زیادہ مشکلات سے دوچار ہیں کیا اسکا ذمہ دار بھی قرآن مجید ہے»
لبنانی صحافی کا کہنا ہے کہ کیا قرآن خواتین پر مظالم کا ذمہ دار ہے حالانکہ اسلام تعلیمات کی وجہ سے عورت کو عزت ملی ہے اور وہ ظلم سے نجات حاصل کرچکی ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰