‫‫کیٹیگری‬ :
29 December 2018 - 11:36
News ID: 438996
فونت
صحافیوں کی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈز نے اپنی تازہ رپورٹ پیش کی ہے۔
صحافی قتل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈز (آر ایس ایف) کے مطابق اس سال ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے 80 افراد کو ہلاک کیا گیا، 348کو جیل بھیجا گیا جبکہ60کو یرغمال بناکر رکھا گیا اس رپورٹ میں امریکا کوصحافیوں کے لیے بلیک لسٹ قرار دیاہے۔

ادارے کے سربراہ کرسٹوف ڈیلوئر نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اس سطح تک پہنچ گیا ہے جو آج تک کبھی نہیں دیکھا گیا اور صورتحال بہت تشویشناک ہے۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اپنی رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر نہیں کیا جو اکثر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور کچھ صحافیوں کوملک کا دشمن بھی قرار دے چکے ہیں تاہم اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافت کے حوالے سے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں امریکا کا پانچواں نمبر ہے ۔

ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ غیرپیشہ ورانہ یا سٹیزن جر نلسٹ اب جنگ زدہ علاقوں یا جابرانہ حکومتوں کے خلاف خبروں کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ ایسی جگہوں پر پیشہ ورانہ صحافیوں کے لیے کام کرنا بہت دشوار ہو گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬