‫‫کیٹیگری‬ :
01 January 2019 - 19:44
News ID: 439031
فونت
حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی :
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر نے کہا کہ جمعہ کے خطباء کی ذمّہ داری ہے کہ اللہ و رسول کے فرامین بغیر لگی لپٹی پوری دیانت داری سے عوام تک پہنچائیں۔
نیاز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعتہ المنتظر میں علما کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ تعلیم و تربیت میں خطابت ایک اہم عامل ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ محراب و منبر اسلام کے الٰہی احکامات لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں، اس کے ذمہ دارانہ استعمال سے ہی لوگوں کی اصلاح ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطبہ جمعہ ہفتہ وار تربیتی پروگرام ہے، خطباء کی ذمّہ داری ہے کہ اللہ و رسول کے فرامین بغیر لگی لپٹی پوری دیانت داری سے عوام تک پہنچائیں، خطباء کی بنیادی ذمہ داری مکتب تشیع کے صحیح عقائد بتانا ہے، تبلیغ دین کا مقصد فریضہ کی ادائیگی ہونی چاہیے، نہ کہ مالی مفادات یا ذاتی شہرت۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغ کا مطلب اپنے مکتبہ فکر کے نقطہ نظر کی تشہیر ہے، کسی کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے، دوسرے مسالک کے رہنماؤں اور پیروکاروں کا احترام کیا جائے، موثر تبلیغ کیلئے خطیب کا اپنا کردار اور سیرت بھی مثالی ہونی چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬