نصف صدی کے بعد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا نجف اشرف کا یہ سفر، عراق کے مراجع تقلید اور علمائے کرام کی دعوت و کوششوں کے نتیجے میں انجام پا رہا ہے۔
بحرین کے اس مذہبی رہنما نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پر تعزیت بھی پیش کی۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جانب سے دو برسوں کے فوجی محاصرے کے بعد، نو جولائی کو علاج و معالجے کے لئے لندن پہنچے تھے جہاں ان کا فوری طور پر علاج شروع کیا گیا تھا۔
بحرین میں ان کی رہائشگاہ کے فوجی محاصرے اور مختلف قسم کی بندشوں کے نتجے میں آیت اللہ شیخ عیسی قام کی جسمانی حالت بگڑتی جا رہی تھی جس کے بعد بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے علاج کے لئے انھیں لندن جانے کی اجازت دے دی تھی۔
واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کا پرامن احتجاج جاری ہے جسے دبانے کے لئے سیکورٹی فورس کی جانب سے مسلسل طاقت کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔