‫‫کیٹیگری‬ :
29 December 2018 - 10:50
News ID: 439466
فونت
پاکستان:
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے انتقال پر آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےرہبر انقلاب اسلامی کے دیرینہ ساتھی، سابق ایرانی چیف جسٹس اورتشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کی رحلت کے دلسوز موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی وفات انقلاب اسلامی اور جمہوری اسلامی کا بڑا نقصان ہے، مرحوم امام خمینی ؒ کی قیادت سے لیکر امام خامنہ ای کی قیادت تک انقلاب اسلامی کے صف اول کے مدافع رہے ، انہوں نے اہم سرکاری عہدے پر فرائض باحسن وخوبی انجام دیئے، ان کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ، مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی ناگہانی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت الله ہاشمی شاہرودی کا آج 70 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی 1327 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ آیت الله ہاشمی شاہرودی کئی سال تک نگہبان کونسل کے رکن رہے، جبکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے انہیں عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا اور وہ 1378 سے 1388 شمسی تک عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے اور آج 70 سال کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬