‫‫کیٹیگری‬ :
29 December 2018 - 11:03
News ID: 439468
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے، فلیگ شب ریفرینس میں تحقیقاتی اداروں کے کردار نے مایو س کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے، فلیگ شب ریفرینس میں تحقیقاتی اداروں کے کردار نے مایو س کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا بڑے مگر مچھوں کے خلاف مظبوط ثبوت مہیا نا کر سکنا تحقیقاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشاں ہے ۔

پاکستان لوٹنے والوں کو اگر اسی طرح ڈھیل دی جاتی رہی تو ملک کو دوالیہ ہونے سے بچانا ناممکن ہو گا۔

احتساب کا عمل بلا امتیاز سب کے لئے ایک جیسا چاہتے ہیں احتساب کا عمل بے رحمانہ ہونا چاہئے۔ قومی دولت کے لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لینا ہو گا۔

تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر کے خلاف کام کرنے والے اداروں کے ہاتھ مظبوط کرے اور انہیں اس حوالے سے درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے قانون سازی کرئے ۔ قومی مجرموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرئے عوام ساتھ دے گی۔وطن عزیز کی ترقی کے لئے ملک کو لوٹنے والے مافیاز سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہف۹۴۰فے ۔/۹۸۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬