‫‫کیٹیگری‬ :
29 December 2018 - 11:11
News ID: 439472
فونت
«ستاره قرآن» کے عنوان سے پہلی بار افغان صوبہ فراہ میں قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی «پژواک» سے رپورٹ کے مطابق، فراہ کے گورنر کے تعاون سے پہلی بار " قرآنی اسٹار" کے عنوان سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں آٹھ سو حفاظ کرام شریک ہوئے۔

فراہ صوبے کے امور اسلامی کے ڈپٹی محمدصادق حليمى نے مقابلوں کے بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا: سینکڑوں علما ، حفاظ اور قرآء کی شرکت قابل تعریف ہے اور مقابلوں کے نتایج کا اعلان اگلے دوہفتوں میں کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا: «ستاره قرآن» مقابلے کے مقصد حفاظ اور قرآء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ججز کے فیصلوں کی روشنی میں بارہ نمایاں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے چوتھے قرآنی مقابلے وزارت امور اسلامی کے تعاون سے کابل میں منعقد ہوچکے ہیں۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

ختم خبر

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬