‫‫کیٹیگری‬ :
29 December 2018 - 11:15
News ID: 439474
فونت
آیت الله شب زنده دار:
گارڈین کونسل کے رکن آیت الله شب زنده دار نے آج اپنے درس اخلاق میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم اپنے اعمال سے حضرت معصومہ قم (س) کو کبیدہ خاطر نہ کریں کہا: طلاب سرزمین قم پر اپنی موجودگی کو غنیمت جانیں اور بخوبی استفادہ کریں۔



رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے رکن آیت الله محمد مهدی شب زنده دار نے اس ھفتہ اپنے درس خارج کے آغاز پر جو دارالتلاوۃ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا میں کثیر طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا، طلاب کو حوزہ علمیہ قم سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی تاکید کی ۔

انہوں نے مزید کہا: ائمہ طاهرین(ع) سے منقول معتبر روایتوں کے تحت حضرت معصومہ قم(س) کے زائرین پر بہشت واجب ہے کہ جو حضرت معصومہ قم(س) کی عظمت و بلندگی کا بیانگر ہے ، بی بی حضرت معصومہ قم (س) ، رحمت الھی کا دروازہ ہیں کہ جس سے انسان متمسک ہوکر پروردگار عالم کے مورد لطف و کرم قرار پاسکتا ہے ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اهل بیت(ع) خداوند متعال کی اجازت سے انسانوں پر کرم فرما سکتے ہیں کہا: طلاب سرزمین قم پر اپنی موجودگی کو غنیمت جانیں اور اس وقت سے بخوبی استفادہ کریں ۔

انہوں ںے شیعہ علماء و بزرگان دین پر حضرت معصومہ قم(س) کی عنایتوں کا تذکرہ کیا اور کہا: بزرگان دین نے حضرت معصومہ قم(س) کی بہت زیادہ عنایتیں دریافت کی اور حضرت معصومہ قم(س) سے متوسل ہوکر علم و معنویت کے عظیم مرتبہ تک پہونچے ہیں ، ہمیں بھی آپ کے وجود مبارک سے بخوبی استفادہ کرنا چاہئے اور ہمیں اس بات پر دھیان دینا چاہئے کہ ہمارے اعمال آپ کو کبیدہ خاطر نہ کریں ۔

آیت الله شب زنده دار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس محترم اور با عظمت بی بی کا احترام اور اپ کا پاس و لحاظ پر کسی پر واجب ہے کہا: حضرت فاطمہ معصومه قم (س) حضرت صدیقہ طاهره فاطمہ زھراء (س) کے بعد بے بہا گوہر ہیں ، گویا پروردگار عالم نے سرزمین قم پر آپ کا مرقد اس لئے قرار دیا کہ دنیا آپ کے مرقد مطھر سے فیضاب ہوسکے ۔

انہوں نے حضرت معصومہ قم(س) کی شخصیت کے سلسلہ میں موجود روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا : امام صادق(ع) کا ارشاد ہے کہ میری اولاد میں سے ایک فرد قم میں مدفون ہوگی کہ جو بھی اس کی زیارت کرے گا اس پر جنت واجب ہوگی، لہذا ہم اپنی معنویت کو بڑھانے میں آپ سے بخوبی استفادہ کریں کہ یہ چیز ہر مادیات پر مقدم ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۳

ختم خبر

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬