رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کُل مسالک علماء بورڈ و ڈائسس آف ریونڈ چرچز پاکستان کا پرینگ ہیڈ چرچ میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 2019ء کو رواداری کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وارث روڈ لاہور میں واقع چرچ میں منعقدہ اجلاس میں کُل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا عاصم مخدوم، بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل، پادری عمانوئل، سردار کھوکھر، پادری سلیم کھوکھر، ڈاکٹر بدر منیر سیفی، علامہ اصغر عارف چشتی، قاری احمد شکیل صدیقی سمیت دیگر مذاہب کے عمائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر سال 2019 کو رواداری اور امن کے سال کے عنوان سے منایا جائے گا۔
شرکاء نے کہا کہ تمام مذاہب امن کا درس دیتے ہیں، بین المذاہب راوادای وقت کا اہم تقاضا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے بھی تمام مذاہب مل کرکام کریں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰