رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، بیروت لبنان کےامام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے سماجی سرویس لبنان کے اراکین سے ملاقات میں کہا: اس طرح کے مراکز، ضرورتمندوں کی رہنمائی ، خدمت اور انہیں امداد پہونچانے کے لئے اہم مرکز شمارکئے جاتے ہیں ۔
انہوں نے ضرورتمندوں کی خدمت میں کسی قسم کی تبعیض نہ کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: لبنان کی سماجی سرویسز کے مراکز لوگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور اپنی فعالیتوں کو صاف ستھری رکھیں اور انہیں دن بہ دن بہتر کرنے کی کوشش کریں ۔
بیروت کے امام جمعہ نے محروموں، فقراء اور ضرورتمندوں کی حمایت سبھی کا شرعی اور اخلاقی وظیفہ جانا اور کہا: ہمیں ہر اس اقدام کو کرنے کی ضرورت ہے جو لوگوں کی مشکلات اور ان کے درد و غم میں میں کمی لاسکے ۔
سماجی سرویس لبنان کے اراکین نے بھی اس ملاقات میں آپ کے اپنے سامنے اس مرکز کی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔
واضح رہے کہ سماجی سرویس لبنان ، سید فضل الله کے زیر ںظر لبنان میں سماجی سرگرمیاں انجام دینے میں مصروف ہے۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸