رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے انقلابی طلاب اور افاضل نے آج مسجد اعظم قم میں مرجع تقلید قم حضرت آیت الله حسین نوری همدانی کے درس خارج میں بین الاقوامی سامراجی بل کے خلاف اعتراض آمیز اجتماع کیا ۔
حوزہ علمیہ کے طلاب و افاضل نے اس اجتماع میں سامراج مخالف نارے لگاتے ہوئے ملک کے حکمراںوں کو ہوشیاری اور بیداری کی دعوت دی اور کہا: اس طرح کی بل ، ملک اور نظام مقدس جمھوری اسلامی ایران کی سیاست کے مخالف ہے ۔
ان طلاب نے ایرانی حکمراں سے درخواست کی کہ سامراجی بل پاس کرنے کے بجائے عوام کے معیشتی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں اور ملک کے اقتصاد کو بہتر بنانے کی کوئی تدبیر نکالیں ۔
ان طلاب اور افاضل حوزہ نے اس سلسلہ میں مرجع تقلید قم حضرت آیت الله نوری همدانی کے نظریات کو سراہا ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے بھی اس حوالے سے حوزہ علمیہ کے طلاب ، افاضل اور اساتذہ کی جانب سے دریافت کردہ خط کا ذکر کرتے ہیں ہوئے سامراجی سازشوں کے سلسلہ میں ان کی ہوشیاری اور بیداری کا شکریہ ادا کیا ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸