‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2019 - 22:57
News ID: 439569
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی :
جلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا :حکمرانوں کو ہوش اور عقلمندی سے کام لیتے ہوئے انتقامی سیاست ترک کرنا ہوگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی مشہور اور مذہبی شخصیت شیخ حسن جوہری کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

انہوں نے بیان کیا : حکمران انتقامی کاروائیوں سے باز رہیں، کیونکہ اب یہ بات واضح ہوگئی کہ یہاں صرف نام کی حکومت بدلتی ہے جبکہ پالیسیاں نہیں بدل پاتیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : طویل عرصے سے اس ملک میں شیعہ دشمنی پر عمل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شہید، گرفتار اور لاپتہ ہوچکے ہیں، لہٰذا حکومت وقت ملت جعفریہ کا مزید امتحان نہ لے اور شیخ حسن جوہری سمیت تمام اسیران ملت جعفریہ کو رہا کرے۔

حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ اس سے قبل شیعہ رہنماؤں خاص طور پر علی رضا عابدی اور دیگر کا وحشیانہ قتل ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کررہا ہے، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو یہ ملک و قوم کیلئے انتہائی خطرناک صورتحال پیدا کرسکتا ہے، لہٰذا حکمرانوں کو ہوش اور عقلمندی سے کام لیتے ہوئے انتقامی سیاست ترک کرنا ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬