‫‫کیٹیگری‬ :
22 January 2019 - 11:49
News ID: 439584
فونت
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رکن نے کہا کہ شیخ حسن جوہری کی گرفتاری آزادی اظہار پر قدغن اور انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سب ڈویژن اسکردو کے سیکرٹری اطلاعات نجف علی نے کہا ہے کہ شیخ حسن جوہری کی گرفتاری آزادی اظہار پر قدغن اور انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ شیخ حسن جوہری نے ہمیشہ قوم کی بات کی ہے اور قومی مفادات کیلئے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

انیوں نے کہا کہ انہیں قوم کیلئے آواز بلندکرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انتظامیہ جلد از جلد شیخ حسن جوہری کو رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اپنی ہاں میں ہاں نہ ملانے پر شیخ حسن جوہری کو پابند سلاسل کیا ہے، جو کہ بنیادی اسنانی حقوق کی شنگین خلاف ورزی ہے۔ ہم انتظامیہ کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ قوم کے مفاد کے لئے آواز بلند کرنے والوں کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہیں، بصورت دیگر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬