بحرین کی آل خلیفہ عدالت نے دو شیعہ جوانوں کو سیاسی اور بے بنیاد وجوہات کی بنا پر سزائے موت دینے کا حکم صادر کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ عدالت نے دو شیعہ جوانوں کو سیاسی اور بے بنیاد وجوہات کی بنا پر سزائے موت دینے کا حکم صادر کردیا ہے۔
بحرینی عدالت کا کہنا ہے کہ شیعہ جوان ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے جرم میں ملوث ہیں جبکہ عدالت نے اس سلسلے میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے اور علی العرب اور احمد الملال پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے انھیں سزائے موت دینے کا حکم صادر کردیا ہے۔
بحرینی عدالت نے اسی کیس میں اس سے پہلے 57 افراد کو عمر قید اور ان کی شہریت سلب کرنے کا حکم سنا چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق بحرین کی ظالم و جابر آل خۂیفہ انسانی حقوق کو وسیع پیمانے پر پامال کررہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے