‫‫کیٹیگری‬ :
31 January 2019 - 22:19
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439660
فونت
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے شیعہ علماء کونسل کے صدر سید مجید مشعل کو رہائی کے چوبیس گھنٹے بعد ہی دوبارہ گرفتار کر لیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی پولیس نے ایسے میں  شیعہ علماء کونسل کے صدر سید مجید مشعل کو گرفتار کیا کہ تا حال ان کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ ب

حرین کی عدالت نے اس معروف عالم دین کو ڈھائی سال جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد رہا کیا تھا۔

 شیعہ علماء کونسل کے صدر سید مجید مشعل کودو ہزار سولہ میں الدراز کے علاقے میں دھرنے دیئے جانے کی وجہ سے ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے- بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، آزادی اور جمہوریت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحرینی حکومت نے اس عرصے میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر عوام کی جائز جد وجہد کو فوجی طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی ہے جس کے دوران سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬