‫‫کیٹیگری‬ :
07 February 2019 - 18:53
News ID: 439709
فونت
محترمہ حشمتی :
۱۰ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی غیرملکی طالبات کا ایک قافلہ حرم مطہر رضوی کی زیارت سے مشرف ہوا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی طالبات کے کاروان کے سربراہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ۲۸ مسلمان طالبات جن کا تعلق عراق، پاکستان، ہندوستان آسٹریلیا، کینڈا وغیرہ سے تھا ایک زیارتی کاروان کی صورت میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں حاضر ہوئیں اور اس نورانی بارگاہ کے مختلف مقامات کی زیارت کرنے کے ساتھ ساتھ حرم مطہر رضوی کے ثقافتی و مذہبی پروگراموں سے فیضیاب ہوئیں۔

محترمہ نرگس حشمتی نے کہا: یہ طالبات حضرت معصومۂ قم سلام اللہ علیہا کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد مشہد مقدس تشریف لائیں اور زیارت کے معنوی و روحانی فیوضات کسب کرنے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین کے لئے بنائے گئے ادارے کی جانب سے منعقد کئے جانے والے خصوصی پروگراموں سے بھی مستفید ہوئیں۔یہ پروگرام حرم مطہر رضوی کے دارالرحمہ ہال میں منعقد کئے گئے تھے۔

محترمہ حشمتی نے کہا کہ ؛ ان طالبات نے آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم اور قالین میوزیم کا بھی وزٹ کیا اس کے علاوہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمانسرا میں بھی گئیں ، انگریزی زبان میں سوال و جواب کا ایک جلسہ بھی منعقد ہوا،حرم مطہر رضوی سے آشنائی کے لئے انگریزی زبان میں فلم دکھائی گئی اور آخر میں تمام طالبات کو آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین کے لئے بنائے گئے ادارے کی جانب سے ثقافتی مصنوعات اور متبرک تحائف بھی دیئے گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬