‫‫کیٹیگری‬ :
12 February 2019 - 22:55
News ID: 439751
فونت
ٹرامپ نے انقلاب اسلامی ایران کی چالیسواں سالگرہ پر ایرانیوں کی خوشی و جشن و ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کو برداشت نہیں کر سکا اور اپنے ایک فارسی زبان میں ٹوئیٹ کر کے اپنا بھراس نکالا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جمہور ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی عوام کی توہین کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر فارسی زمان میں ٹوئٹ کر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف زہر اگلا ۔

امریکی صدر نے اپنے ان پیغامات اور ٹویٹس میں ایک بار پھر ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا اور دعوی کیا : ایرانی عوام ایک طویل عرصے سے مشکلات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ایرانی عوام کے خلاف گذشتہ چالیس برس کے دوران امریکا کی ظالمانہ  پابندیوں اور جرائم کا ذکر کئے بغیر مکارانہ انداز میں ایرانی عوام سے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا : ایرانیوں کا یہ حق ہے کہ وہ بہتر مستقبل اور اچھی زندگی گزاریں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکا کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر جان بولٹن نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں جس میں جشن انقلاب کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شاندار اور تاریخ ساز شرکت پر ان کی ناراضگی اور جھنجھلاہٹ صاف جھلک رہی ہے کہا : ایرانی حکومت کو اپنا رویّہ ٹھیک کرنا ہوگا اور بالآخر یہ ایرانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنا راستہ خود متعین کریں۔

انقلاب اسلامی کی چالیس سالگرد پر ٹرامپ کا غصہ

جان بولٹن نے بھی اپنے مضحکہ خیز دعوے میں کہا : امریکا ایرانی عوام کی خواہشات اور ارادے کی حمایت کرتا ہے اور ان  کے ساتھ کھڑا رہے گا تاکہ انہیں یہ اطمینان رہے کہ ان کی  بات اور آواز سنی جارہی ہے۔

جان بولٹن کی یہ فضولیات ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب خود امریکی حکام نے ہی ایرانی عوام پر پابندیاں عائد کرکے عالمی امپریالیسم کے مقابلے میں ان کی استقامت کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

جان بولٹن نے کچھ عرصے قبل کہا تھا : اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ نہیں دیکھ پائے گا۔ اور ان کی حکومت اپنی تمام تر کوشش کر ڈالی کہ ایران کو ہر طرف سے محدود کر لیا جائے ۔

امریکی صدر ٹرمپ اور قومی سلامتی کے امور کے مشیر جان بولٹن کے مضحکہ خیز ٹویٹ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چالیس سال گذر جانے کے بعد بھی امریکی حکام اس بات کو سمجھنے قاصر ہیں کہ ایرانی قوم کسی بھی قیمت پرکسی کا تسلط قبول نہیں کرے گی ۔

وزیرخارجہ نے لکھا کہ اب جبکہ امریکا گذشتہ چالیس برسوں سے مختلف طریقوں منجملہ خونریزی اور پیسے خرچ کرنے کے بعد بھی بار بار شکست کھا چکا ہے اور اس بات میں بھی ناکام رہا ہے کہ وہ ایرانیوں کو اپنا مطیع و فرمانبردار بنالے اور ساتھ ہی وہ ایران کے حقائق سے واشنگٹن کی پالیسیوں کو منطبق بھی نہیں کرسکا ہے، تو وقت آگیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ اپنی شکست خوردہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ۔

ایران مخالف ٹرمپ کا ٹویٹ ایران میں جشن انقلاب کے موقع پر نکالی گئیں تاریخ ساز ریلیوں کے کچھ گھنٹے کے بعد سامنے آیا۔ ان ریلیوں کا اصلی نعرہ امریکا مردہ باد تھا ۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے ایران کو نقصان پہوچانے اور ایک مضبوط اسلامی ممالک جو کسی بھی سامراجی حکومت کو برداشت نہیں کرتا اور تمام ظالم ممالک کے خلاف کھل کر اپنا موقف بیان کرتا ہے مظلوم و مستعفین کے ساتھ دینے میں صف اول میں ہے اس ملک کو کمزور کرنے کے لئے امریکا و دوسرے تمام سامراجی طاقت ایک دست ہوگئ تاکہ ایران کے اقتصاد کو ختم کر دے تا کہ ایرانی عوام اپنے انقلاب و حکومت سے دوری اختیار کرے اور مختلف قسم کی پابندی بھی لگائی جس کی وجہ سے مہنگائی میں کافی اضافہ ہو گیا جسے امریکا اپنی جیت سمجھ رہا تھا مگر انقلاب اسلامی کے سالگرہ کی مناسبت میں نکلنے والے ریلی میں ہر سال سے زیادہ لاکھوں کی تعداد میں عوام کا نکلنا اور امریکا مردہ باد کا نعرہ لگانا اور اپنے حکومت و انقلاب کی حمایت میں ایک صدا ہونے نے ٹرمپ کے دلی تمنا کو مٹی میں ملا دیا ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬