‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2019 - 19:12
News ID: 439820
فونت
حجت الاسلام مبارک موسوی:
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بھارت کےجنگی جنون کو خاک میں ملانے کے لئے وطن عزیز کے مرد و زن سربکف تیار ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں سنٹرل پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کےجنگی جنون کو خاک میں ملانے کے لئے وطن عزیز کے مرد و زن سربکف تیار ہیں۔

انڈیا کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری قوم مادر وطن کے محافظوں کے ساتھ ہیں،شہادت ہمارا ورثہ ہے جو ہماری مائوں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے،کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد کی ہم مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،انشااللہ بہت جلد ہندوستان کو کشمیر سے ذلت و رسوائی سمیٹ کر بھاگ جائیگا۔

حجت الاسلام مبارک موسوی نے کہا کہ جنگ کی ابتداء انڈیا کریں اور اسکی اختتام ہم کریں گے، بھارت، اسرائیل اور امیریکہ وہ منحوس مثلث ہیں جن کے ہاتھوں پوری دنیا کی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، یہ منحوس مثلث جلد اپنے انجام کو پہنچ جائینگے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬