‫‫کیٹیگری‬ :
21 February 2019 - 22:30
News ID: 439821
فونت
آیت الله محمد مؤمن ایک مدت تک بیماری کی سختی برداشت کرتے ہوئے ۸۱ سال کی عمر میں آج اس فانی دنیا سے جہاں آخرت کی طرف کوچ کر گئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق گارڈین کونسل اور خبرگان رہبری کونسل اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت الله محمد مؤمن شب میں ایک طویل مدت تک بیماری کی سختی برداشت کرتے ہوئے ۸۱ سال کی عمر میں اس فانی دنیا سے جہاں آخرت کی طرف کوچ کر گئے ۔

رسا نیوز ایجنسی اس بزرگ و مجاہد عالم دین اور امام و انقلاب کے دوست کے انتقال پر قائد انقلاب اسلامی ، مراجع کرام ، حوزات علمیہ اور ان کے شاگرد و اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے اور ان کے پسمندگان و اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا گو ہے ۔

آیت اللہ مومن کافی عرصہ سے بیمار تھے انھیں پہلے قم کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا اور پھر انھیں مزید علاج کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

آیت اللہ مومن 1319 ہجری شمسی میں قم میں پیدا ہوئے اور انھوں نے حضرت امام خمینی (رہ) ، آیت اللہ حائری، آیت اللہ علامہ طباطبائی اور آیت اللہ سید محمد رضا گلپائگانی سے درجہ اجتہاد حاصل کیا تھا ۔اللہ تعالی اس عظيم اور گرانقدر عالم دین پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬