‫‫کیٹیگری‬ :
26 February 2019 - 12:02
News ID: 439851
فونت
محترمہ سیدہ زھرا نقوی :
رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین نے کہا کہ ایک عورت کے لئے جتنے فضائل و کمالات ضروری ہیں جیسے انسانیت ،عفت، پاکدامنی، کرامت قداست و غیرہ کوشہزادی کائنات ؐنے اپنے کردار و عمل کی شکل میں بالکل مجسم کرکے پیش کردیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان راولپنڈی ، شعبہ برادران و خواتین کے اشتراک سے حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کے موقع پر مرکزی قدیمی امامبارگاہ میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا ، جس میں رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور میلاد سے خطاب کیا .

انہوں نے اپنے بیان میں آپ نے سیرت و فضائل جناب سیدہ سلام الله بیان کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ (س)کمال عقل ،جمال روح،پاکیزہ صفات اور اصل کرم کی آخری منزلوں پر فائز تھیں آپ (س)نے جس معاشرہ میں زندگی بسر کی اسے اپنی ضوفشانیوں سے منور کردیا اور یہی نہیں بلکہ اپنے افکار وخیالات کے نتیجہ میں آپ(س) اس سے کہیں آگے نظر آئیں ،آپ(س) نے رسالت الہٰیہ کے بر پا کردہ انقلاب میں ایسا مقام و مرتبہ حاصل کرلیا اور اس کا اتنا اہم رکن (حصہ)بن گئیں کہ جس کو سمجھے بغیر تاریخ رسالت کو سمجھنا قطعاً ناممکن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عورت کے لئے جتنے فضائل و کمالات ضروری ہیں جیسے انسانیت ،عفت، پاکدامنی، کرامت قداست و غیرہ کوشہزادی کائنات ؐنے اپنے کردار و عمل کی شکل میں بالکل مجسم کرکے پیش کردیا ، آپ کے افتخار کے لئے یہی کافی ہے کہ آپ نے مدرسۂ نبوت اوربیت رسالت میں تربیت پائی اور اپنے والد گرامی سے وہ سب کچھ حاصل کرلیا جو ان پررب العالمین کی جانب سے نازل کیا گیا تھا اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ اپنے والد گرامی کے گھر میں اس علمی دولت سے آراستہ ومزین ہوئیں جو مکہ کی کسی عورت کو نصیب نہ ہوسکی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬