‫‫کیٹیگری‬ :
24 March 2019 - 15:27
News ID: 440042
فونت
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مسلح افواج کے سربراہ کو ایران کے شمالی صوبے گلستان میں تباہ کن سیلاب کے متاثریں کیلئے فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مسلح افواج کے سربراہ کو ایران کے شمالی صوبے گلستان میں تباہ کن سیلاب کے متاثریں کیلئے فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے نے اپنے ایک حکم میں ایرانی فوج کے چيف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید امداد فراہم کرنے پر تاکید کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق دو شمالی صوبوں مازندران اور گلستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کی بے حد ضرورت ہے لہذا فوج نے متاثرہ علاقوں میں جو کام اب تک انجام دیئے ہیں ان کے ساتھ مزید اقدامات انجام دئیے جائیں تاکہ سیلاب سے متاثرین کے آلام کو کم کیا جاسکے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬