‫‫کیٹیگری‬ :
31 March 2019 - 21:20
News ID: 440070
فونت
سوئيڈن کی ایک عیسائی خاتون نے امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں دین اسلام قبول کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئيڈن کی ایک عیسائی خاتون نے کہ جو اپنے ایک مسلمان دوست کے ذریعہ اسلام سے آشنا ہوئي تھیں حرم مطہررضوی میں شرفیاب ہو کر دین اسلام کو قبول کرلیا ۔

نومسلم سوئيڈش خاتون نے اس سلسلے میں کہا: میں نے اسلام کی زیادہ سے زیادہ معرفت حاصل کرنے کی غرض سے  ایران کا سفر کرنے اور مذہب تشیع سے مزید آشنائي حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: میں نے مختلف شہروں کا سفر کیا  اور مشہد مقدس وہ شہر تھا کہ جس کے بارے میں میں پہلے ہی سے ارادہ کیے ہوئے تھی اور میرے اندر کی طاقت مجھے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی طرف کھینچ رہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ اس معنوی سفر میں آستا ن قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے عہدےداروں سے ملاقات کے بعد میرے اندر اسلام سے آگاہی میں اضافہ ہوا اور دینی گفت و شنید کے بعد میں نے صدق دل سے فیصلہ کرلیا کہ اب میں مسلمان ہوجاؤں۔

سوئيڈن کی اس نومسلم جوان خاتون نے مزید کہا: میری اندرونی طاقت نے مجھ کو اس مقدس شہر کی طرف کھینچا تاکہ میرے لیے حقیقت کا انکشاف ہو اور اپنی زندگی کے لیے بہترین راستے کا انتخاب کروں۔

مذکورہ خاتون کے مشرف بہ اسلام ہونے کے لئے منقعدہ تقریب کے  اختتام پر آستا ن قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے انہيں  انگریزی  زبان میں ترجمہ شدہ قرآن مجید، جانماز اور نماز کی چادر تحفے میں دی گئی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬