‫‫کیٹیگری‬ :
11 April 2019 - 18:44
News ID: 440152
فونت
حجت الاسلام مروی :
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے خلاف امریکی اقدام واشنگٹن کی کمزوری کی علامت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام مروی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو خطے کا سب سے زیادہ طاقتور نظام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشتگردوں کی فہرست میں قرار دینا امریکہ کی کمزوری کی علامت ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے متعددکمانڈروں نے آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی سے ملاقات کی اس موقع پر سپاہ پاسداران کے کمانڈروں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ نے یہ جو سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشتگردوں کی فہرست میں میں قرار دیا ہے ا س سے ہمارا کچھ نہيں بگڑے گا اور تاریخ ثابت کرے گي کہ یہ خبیثانہ اقدام یقیناً اسلامی انقلاب کے نفع میں ہوگا

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام نے سپاہ پاسداران انقلاب کی طاقت و قدرت کو سب پر واضح کر دیا ہے کیونکہ کوئی بھی فورس اگر مقتدر نہ ہو اور دشمن کے مفادات کی راہ میں رکاوٹ ثابت نہ ہو تو دشمن اس کے خلاف کوئی بھی اقدام انجام نہیں دیتا ۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے مزید کہا کہ آج دشمن سپاہ پاسداران کی طاقت وقدرت سے خوف زدہ ہے البتہ وہ ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ۔

انہوں نےکہا کہ دشمن چالیس برسوں سے انقلاب کو ختم کرنے کی حسرت دل میں لئے بیٹھا ہے اور اگر کچھ کر سکتا ہوتا تو اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ کے لئے ایک لمحہ بھی دیر نہیں کرتا۔

حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو خطے کا طاقت ور ترین نظام قرار دیا اور کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگردوں کی لسٹ میں قرار دینے کا مطلب امریکی کمزوری ہے اور یہ اعلان ا مریکیوں کے لئے آسان ثابت نہيں ہوگا اور انہيں اس کی قیمت چکانی پڑے گي ۔ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہہ اس طرح کے اقدامات سے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و توانائی میں مزید اضافہ ہوگا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬