‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2019 - 23:16
News ID: 440211
فونت
ایم ڈبلیوایم کا سانحہ ہزار گنجی ،اوماڑ ہ اور ڈی آئی خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا : ملک بھر کے تمام بڑے شہروں سمیت اہم اضلاع میں جمعے کے روز بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے ۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہ بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔بلوچستان کی ناامنی میں انڈیا ،اسرائیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہے ۔ سانحہ ہزار گنجی اور سانحہ اوماڑہ کے دہشتگرد عناصر ایک ہی ہیں ۔ جن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے اورہم ہرگز دشمنوں کی اس سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

کوسٹل ہائی وے پر سفاکیت کی انتہا کی گئی ہے ۔بے گناہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔ہم تمام شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔

ڈی آئی خان میںجاری مسلسل فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی بے حسی اور بے توجہی قابل مذمت ہے ۔

سانحہ ہزار گنجی کے خلاف دھرنے دینے والوں کو تسلیاں دے کر گھروں کو بھیج دیا گیا اب لوگ سنجیدہ اقدامات کے منتظر ہیں ۔ حکومت کو عوام کی مایوسی سے قبل اقدامات کرنا ہونگے اگر عوام مایوس ہوگئی تو ان کے لئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬