21 April 2019 - 15:20
News ID: 440222
فونت
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایران کے دو روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں مذہبی شہر مشہد مقدس پہنچے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صوبہ خراسان رضوی کے گورنر جنرل رضا حسینی نے پاکستانی وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان کے وزیراعظم مشہد مقدس کے پروگراموں میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہرکی زیارت شامل ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم، بارگاہ رضوی پر حاضری دینے کے بعد اتوار کی شب تہران پہنچیں گے جبکہ پیر کی صبح صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی سعد آباد کمپلیکس میں ان کا باضابطہ استقبال کریں گے۔ /۹۸۸ /ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬