‫‫کیٹیگری‬ :
28 April 2019 - 16:49
News ID: 440275
فونت
محترمہ عظمی نقوی :
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آل سعود اسلام کے نام پر دھشت گردی اور ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے کہا کہ آل سعود کے مظالم آئے روز بڑھتے جارہے ہیں، شہر قطیف میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے عوض شیعہ علما ، جوانوں اور بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے لیکن امت مسلمہ اور عالمی انسانی حقوق پر واویلا کرنے والی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی کا شکار ہیں، جس سے ان کی منافقت اور جھوٹی ہمدردی کے نعروں کا پول کھل چکا ہے۔

محترمہ عظمی نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آل سعود اسلام کے نام پر دھشت گردی اور ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں امریکی اور اسرائیلی حمایت سے یہ اپنے ہی ہم مذہب ممالک پر جنگ مسلط کر چکے ہیں یمن میں سعودی مظالم اور جارحیت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور غزائی قلت سےاب تک پچاسی ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ انشاءالله وہ وقت دور نہیں جب بے گناھوں اور معصوم لوگوں کا خون ناحق سعودی بادشاہت اور تخت و تاج کو خس و خاشاک کی طرح بہا کے جائے گا بے شک حق چھا جاے گا اور باطل مٹ کر رہے گا۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کا تعارف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس الہی تنظیم کا یہی خاصہ ہے کہ یہ مظلومین کی جماعت ہے اور انشاءالله آنے والے وقت میں مزید طاقت بن کر ابھرے گی۔ اس موقع پر جعفریہ کالونی کی خواتین نے ایم ڈبلیو ایم کی کارکردگی کو سراہتے ہوے اس الہی پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنے کا اظہار کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬