رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اہل سنت مفتی اعظم شیخ عامر البیاتی نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر منصفانہ پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا : ایران کی عوام ہمارے بھائی ہیں اور حالات جیسے بھی ہوں تاہم عراق اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا : عراقی قوم ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالف ہے۔
شیخ عامر البیاتی نے تاکید کی : ایرانی اور عراقی عوام کا مستقبل ایک ہے اور ہم کسی بھی صورتحال کے تناظر میں ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے دشمن کی طرف سے کی جا رہی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم دشمنوں سے خوفزدہ نہیں اور ایک بار پھر اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ایرانی قوم کے ساتھ مل کر تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔
شیخ عامر البیاتی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : دشمن جان لے کے روزی دینے والی اللہ کی ذات ہے، ہمیں اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے مگر ایرانی عوام ان ظالمانہ عزائم کو ناکام بنادیں گے۔