‫‫کیٹیگری‬ :
05 May 2019 - 20:04
News ID: 440321
فونت
آستان قدس رضوی کے یوتھ فاؤنڈیشن کے تعاون سے اسلامک آزاد یونیورسٹی کے1000 غیرملکی طلبا حرم مطہررضوی میں پہلی مرتبہ مشرف ہوئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے یوتھ فاؤنڈیشن کے تعاون سے اسلامک آزاد یونیورسٹی کے1000 غیرملکی اسٹوڈینٹس پہلی مرتبہ ایک ثقافتی و زیارتی قافلہ کی صورت میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوئے

ان طلبا نے اس دو روزہ سفرکے دوران حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت کے علاوہ حرم مطہر رضوی کے مختلف ثقافتی و مذہبی پروگراموں میں شرکت کی جن میں قرائت دعائے کمیل ، آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم کا وزٹ جیسے پروگرام شامل ہيں ۔

بعد ازاں غیر ملکی طلبا کے اس قافلے نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے تربیتی و ثقافتی کیمپ کے تفریحی پروگراموں سے بھی استفادہ کیا ۔

قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کا یوتھ فاؤنڈیشن پچھلے چند برسوں سے تعلیمی و تفریحی پروگراموں کو ترتیب دے کر سالانہ ملک کے لاکھوں نوجوانوں و جوانوں کی میزبانی کررہا ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬