‫‫کیٹیگری‬ :
14 May 2019 - 22:25
News ID: 440386
فونت
صلاح الزواوی :
تہران میں فلسطین کے سفیر نے کہا : اسرائیل نہ اہل مذاکرات ہے اور نہ ہی وہ صلح کا خواہاں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں فلسطین کے سفیر صلاح الزواوی نے فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کو ناکام بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ در حقیقت مجرم اور اسرائیلیوں کے نوکر اور غلام ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی ممالک کے رہنماؤں کا ٹرمپ کے فیصلے کے بارے میں مؤقف شرم آور ہے۔

صلاح الزواوی نے یوم نکبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امت مسلمہ کو امریکہ اور اسرائیل کے اتحاد کا سامنا ہے، صہیونیوں کا منصوبہ اسرائیلی ملک کی تشکیل سے آغاز ہوا ، فلسطینیوں نے اس سلسلے میں بہت زيادہ شہداء پیش کئے ہیں اور آج بھی فلسطین عوام شہید دے رہے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں کو موہوم قراردیتے ہوئے کہا : اسرائیل نہ اہل مذاکرات ہے اور نہ ہی وہ صلح کا خواہاں ہے۔

تہران میں فلسطین کے سفیر نے کہا : امریکی صدر نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا اور امریکی صدر کے اس فیصلے پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کا مؤقف شرم آور ہے۔

انہوں نے امریکا کی صیہونیوں کے لئے خدمت کے طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امریکی صدر ٹرمپ صہیونیوں کا نوکر اور غلام ہے جبکہ امریکہ کے اتحادی عرب ممالک ٹرمپ کے غلام ہیں۔

صلاح الزواوی نے عالم اسلام پر زوردیا کو امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کے خلاف آواز بلند کریں اور صدی معاملے کو ناکام بنانے کی کوشش کریں۔بیت المقدس مسلمانوں کا دینی اور مذہبی تشخص ہے۔

واضح رہے کہ ۷۱ سال پہلے فلسطینی سرزمین میں صہیونیوں کی ناجائز وجود کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے آج علاقائی امن اور عالمی سلامتی کو بڑا خطرہ لاحق ہے۔ ۱۴ مئی ۱۹۴۸ وہ دن یے کہ جب سے دنیا اور بالخصوص عالم اسلام نے تاریخ کے دردناک ترین واقعے کا سامنا کیا جس کے بعد فلسطینی عوام ہرگز چین اور امن سے زندگی نہ گزار کرسکے۔ ۷۱ سال پہلے ایک گروہ نے نسل پرستی اور انتہاپسندانہ سوچ کو بنیاد بنا کر فلسطینی سرزمین پر قبضہ جمایا اور یہاں کے باشندوں بشمول مرد، خواتین اور بچوں کا بے دردی سے قتل کا آغاز کیا یا انھیں گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس واقعے کو یوم نکبۃ کا نام دیا گیا اور یہ وہ دن ہے جس کے بعد فلسطینی عوام پر بڑے بڑے واقعات ہوئے اور لاکھوں فلسطینیوں کو اپنی ہی سرزمین سے نکالا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬