رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیغمبر اسلام کی شریکہ حیات حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے تہران میں خواتین کا مقام کے زیر عنواں ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔
اس کانفرنس میں ایرانی خواتین سمیت مختلف غیر ایرانی منجہلہ شام، یمن اور افغانستان کی خواتین نے بھی شرکت کی۔
اس نشست کا اہتمام جمعرات کے روز کیا گیا جس میں حضرت خدیجہ س کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
اس کانفرنس سے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی بیٹی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی راہ و روش مختلف عالمی مسائل سے مسلمان خواتین کی نجات کی راہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانثار شریکہ حیات کی حیثیت سےحضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا عالم اسلام کی اعلی مقام شخصیت کی مالک ہیں اور تمام مسلمانوں