‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2019 - 17:39
News ID: 440429
فونت
حجت الاسلام علی الاسدی :
نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا : عراق میں داعش کی شکست میں نجباء نے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ نجباء کو دہشت گرد قراردے رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی تنظیم نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ حجت الاسلام علی الاسدی نے امریکا کی طرف سے سعودی عرب کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ سعودی عرب کا دودھ دہنے کے بعد اس کا سرکاٹ دے گا۔

انہوں نے نجباء سے امریکی و اسرائیلی دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراق میں داعش کی شکست میں نجباء نے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ نجباء کو دہشت گرد قراردے رہا ہے۔

نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا : دشمن ۴۰ سال سے ایران کو کمزور بنانے کی تلاش و کوشش میں ہیں لیکن ایران کے خلاف ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

حجت الاسلام علی الاسدی نے خطے میں سعودی عرب کے منفی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور اس نے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ کی بہت بڑی مقدار میں مالی مدد کی ہے لیکن امریکہ سعودی عرب کا دودھ دہنے کے بعد اس کا سرکاٹ دےگا۔

واضح رہے کہ امریکا نے متعدد بار سعودی عرب کو ذلیل کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب دودھ دینے والی گائے ہے اور سے جتنا ہو سکے دودھ نکال لو تو کبھی کہا کہ سعودیوں کے پاس صرف مال ہے اور عقل نہیں ہے اس لئے ان کے مال کو جتنا ہو سکے لے لیا جائے تو کبھی کہا کہ سعودی کی حمایت اگر میں نہ کروں تو دو روز بھی باقی نہیں رہے گا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬