‫‫کیٹیگری‬ :
26 May 2019 - 18:54
News ID: 440455
فونت
حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ :
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اگر لبنانی عوام نے سن ۲۰۰۰ میں قربانی پیش نہ کی ہوتی تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج جنوب لبنان کو بھی اسرائیل کے حوالے کردیتے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ نے سن ۲۰۰۰ میں حزب اللہ کی اسرائیل پر فتح اور جنوب لبنان کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر سن ۲۰۰۰ میں کامیابی نہ ملتی تو آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ جولان کی طرح جنوب لبنان کو بھی اسرائیل کے حوالے کردیتا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں کے لوث سے جنوب لبنان کی آزادی اور اس عید کی مناسبت سے میں لبنانی قوم اور حزب اللہ لبنان کے غیور اور بہادر جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عاشورا اسکوائر پر یوم قدس کی عظیم ریلی میں عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بعض خائن عرب ممالک کے ساتھ ملکر صدی معاملے کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو نابود کرنا چاہتا ہے اور اس کے پہلے مرحلے کا بحرین سے آغاز ہوگیا ہے۔ لہذا صدی معاملے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں آج مسلمانوں کے دوش پر سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس سال یوم قدس کی ریلیوں میں مسلمانوں کی بھر پور شرکت بہت ضروری ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے بحرینی حکومت کے اسلام دشمن اقدام کی مذمت اور بحرینی عوام اور علماء کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب تک خطے میں امریکی ایجنٹ بر سر اقتدار رہیں گے خطے میں امن و استحکام پیدا نہیں وگا اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف امریکی سازشوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

انھوں نے کہا کہ اگر لبنانی عوام نے سن ۲۰۰۰ میں قربانی پیش نہ کی ہوتی تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج جنوب لبنان کو بھی اسرائیل کے حوالے کردیتے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مسلمانوں کو خطے میں امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ممالک کی سازشوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬