‫‫کیٹیگری‬ :
30 May 2019 - 00:28
News ID: 440483
فونت
حجت الاسلام سید میثم ہمدانی :
عدالت ملل کے سیکرٹری جنرل نے کہا : انسانی حقوق سے متعلق حقیقی مسائل کو خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ اٹھائیں تو معاشروں میں مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی جا سکتی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر قم المقدس میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم عدالت ملل (Nations justice)  کے زیر انتظام "علاقائی ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی اور سعودی عرب کا کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے عدالت ملل کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید میثم ہمدانی نے Nations justice  ان جی او کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتیں انسانی حقوق کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اگر انسانی حقوق کے نام پر سامنے آنے والی تنظیمیں نیز دوسری سماجی و مذہبی تنظیمیں انسانی حقوق سے متعلق حقیقی مسائل کو خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ اٹھائیں تو معاشروں میں مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی جا سکتی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا : آئندہ قریب میں ان جی او کی جانب سے اقوام متحدہ اور ریڈ کریسنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں کا دورہ کیا جائے گا جہاں پر بین الاقوامی طور انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا اور خصوصا سعودی عرب میں ہونے والے بے گناہ قیدیوں کی سزائے موت اور پاکستان میں مسنگ پرسنز کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

حجت الاسلام سید میثم ہمدانی نے بیان کرتے ہوئے کہا : ہم مختلف یونیورسٹیز کی انٹرنیشنل لاء فیکیلیٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہی مسائل کے سلسلسہ میں جنیوا کی بین الاقوامی عدالت میں پٹیشن درج کرانے کی تیاری کر رہے ہیں اور انشاء اللہ عید الفطر کے بعد از سلسلے میں واضح موقف دیں گے ۔

انہوں نے بیان کیا : مسنگ پرسنز کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اس مسئلہ کو اٹھایا جائے گا۔ ظالمین کے ظلم پر خاموشی اس کے حمایت کے مترادف ہے اس لئے سب مل کر اس کا مقابلہ کرے نگے۔

واضح رہے کہ خطے میں انسانی حقوق کی پامالی اور سعودی عرب کے کردار منعقد ہونے والے اس سیمینار میں قم یونیورسٹی کی طلبہ و طالبات سمیت حوزہ علمیہ قم سے مختلف ممالک کے دینی اساتید اور طلاب کی بڑی کی تعداد نے شرکت کی۔

سیمنار کے اختتام پر مقررین حضرات نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔ سمینار میں سعودی عرب میں ہونے والی پھانسیوں کے بارے میں ویڈیو کلپ جبکہ پاکستان میں شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے ملٹی میڈیا کلپ بھی دکھایا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬