‫‫کیٹیگری‬ :
05 June 2019 - 14:24
News ID: 440536
فونت
قائد انقلاب اسلامی نماز عید الفظر کے خطبہ میں :
قائد انقلاب اسلامی نے اس تاکید کے ساتھ کہ صدی معاملہ منصوبہ کسی بھی وقت انجام نہیں پا سکے گا فرمایا : بحرینی اور سعودی حکام نے فلسطینیوں سے غداری کرکے خود کو دلدل میں پھنسایا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی مبارک روز ، موحدان کی بندگی کی عید ، ایران اسلامی و دوسرے ممالک کے مسلمان ایک مہینہ رازہ داری و خداوند عالم کے حضور میں مہمان رہنے اور اس کی عبادات و نماز ادار کرنے کے ساتھ اس کی بارگاہ سے دعا طلب کرنے پر شکر ادا کیا ۔

ایران کے مصلی تہران میں مومنین نے جوش و خروش و کثیر تعداد میں ہوئے تا کہ اپنے قائد انقلاب اسلامی و نائب امام ولی فقیہ کے ساتھ نماز عید ادا کر سکیں ۔

حضرت آیت الله خامنه‌ای نے نماز عید الفطر کے پہلے خطبہ میں اسلامی قوم و ایرانی امت کی خدمت میں اس عظیم و مبارک کی عید کی مبارک باد پیش کی اور ۳۶ سال قبل آج ہی کے دن ہوئے شہدا پر درود بھیجا اور خداوند عالم سے ایرانی قوم کو شہیدوں کے عظیم راستہ پر ثابت قدم رکھنے کی دعا کی ۔

حضرت آیت الله خامنه‌ای نے جزء خوانی قرآن کریم و محافل قرائت میں لوگوں کا جوش و شوق کے ساتھ شرکت کرنا ، مجالس و وعظ اور معرفت افزا و بصیرت آفرین تقاریر کو سننے اور رمضان کے مبارک مہینہ کے سحری میں اشکوں کا جاری ہونے کو خداوند عالم کی طرف سے ایک عظیم نعمت جانا ہے اور فرمایا : پاک نو جوانوں و جوانوں کے دلوں سے جو معنوی ذخایر جاری ہوئے ہیں یہ ملک کے مستقبل کے لئے برکت عنایت کرتی ہیں ۔

قائد انقلاب اسلامی نے شبہای قدر میں مومنین کی عظیم شرکت کو عبودیت کا ایک اہم جلوہ جانا ہے ۔

قائد انقلاب اسلامی نے اسی طرح اپنے دل کی گہرائی سے ایران کی قوم کی روز قدس کی مناسبت سے عظیم شاندار ریلی میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ہے اور فرمایا : لوگوں کی مستحکم و مضبوط ارادے کے ساتھ اس عظیم قدم نے ایرانی قوم کے دشمنوں کے ارادہ پر بہت تاثیر انداز ہوا ہے اور ان کی تمام سازش کو ناکام کر دیا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک کے مہینے کو اللہ تعالی کی رحمتوں، برکتوں اور دلوں سے کدورتوں کو دور کرنے کا مہینہ قراردیتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم شہداء کے راستے پرگامزن رہےگی۔

آپ نے رمضان المبارک میں انس با قرآن کے شاندار جلسات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: رمضان المبارک میں ایرانی قوم، خاص طور پر جوانوں نے مساجد ، امام بارگاہوں ، مزاروں اور عام مقامات پر اللہ تعالی کے ساتھ  راز و نیاز  کئے اور سر بسجود ہوے ۔ اللہ تعالی ہماری قوم اور جوانوں کی اس عبادت کو قبول فرمائے۔

قائد انقلاب اسلامی نے اس تاکید کے ساتھ کہ تمام لوگ اور اسی طرح حکام و ذمہ دار سیل زدہ افراد کو فراموش نہ کریں وضاحت کی : ضروری و فوری امور میں سے ایک سیل زدہ افراد کے مسائل ہیں کہ حکام کو چاہیئے کہ اس مشکلات کو سنجیدگی کے ساتھ حل کریں خاص کر خوزستان علاقہ جہاں سخت گرمی سے دچار ہونا پر رہا ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےصدی معاملے کے عنوان سے مسئلہ فلسطین کو فراموش اور محو کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے سازشی نقشہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا:  سعودی عرب اور بحرین جیسے بعض اسلامی ممالک کی غداری کی بنا پر امریکہ اپنے سازشی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں صدی معاملے کے سلسلے میں بحرین کی میزبانی میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کو امریکی اجلاس قرار دیتے ہوئے فرمایا بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کا ارتکاب کرتے ہوئے قدم دلدل میں رکھ دیا ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے اس تاکید کے ساتھ کہ صدی معاملہ منصوبہ کسی بھی وقت انجام نہیں پا سکے گا ، عربی ممال اسی طرح فلسطینی حزب جس نے اس منصوبہ کی مخالفت کا اعلان کیا ہے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬