‫‫کیٹیگری‬ :
10 June 2019 - 20:17
News ID: 440570
فونت
آیت الله شب زنده دار:
گارڈین کونسل میں فقھاء ٹیم کے رکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ معنویت اور طھارت نفس ، انسان کی ترقی کا زمنیہ فراہم کرتی ہے کہا: ماہ مبارک رمضان میں حاصل ہونی والی طھارت نفس کی حفاظت کی انسان کو کوشش کرنی چاہئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل میں فقھاء ٹیم کے رکن آیت الله محمد مهدی شب زنده دار نے اج مسجد اعظم قم میں، ماہ مبارک رمضان میں مسلمانوں کے انجام شدہ اعمال کو بارگاہ خداوندی میں قبول ہونے کی ارزو کی اور کہا: رسول اکرم اسلام(ص) کا ارشاد ہے کہ شوال کے معنی مٹانے والے کے ہیں کیوں کہ یہ ماہ، ماہ مبارک رمضان اور عید الفطر کے بعد واقع ہے کہ پرودگار عالم کی جانب سے بندوں کی گناہیں بخشی جاچکی ہیں ۔ شوال نام رکھنے کی مناسبت یہی ہے ۔

حوزه علمیہ قم میں مدرسین کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مومنین ، ماہ مبارک رمضان میں خدا کے لطف و کرم سے معنویت اور باطنی طھارت کے مالک ہوتے ہیں کہا: پاک اور طاھر انسانوں کی خدا کے عظیم معارف تک دسترسی ہوسکتی ہے ، مومنین اپنے حق میں حاصل ہونے والی طھارت کے ذریعہ اپنی معرفت اور الھی معارف کو بڑھا سکتے ہیں ۔

آیت الله شب زنده دار نے تاکید کی کہ ہمیں اس بات پر خدا کا قدرداں ہونا چاہئے کہ اس نے ہمیں ماہ مبارک رمضان کے ادراک کی توفیق عطا کی اور اس نے ہمیں اپنی مھمان نوازی کے لائق جانا ، امید ہے کہ تمام مومنین و بندگان خدا اس رحمتوں ، عنایتوں اور بخشش کے زیر سایہ قرار پائے ہوں گے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا: انسان کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ وہ ماہ مبارک رمضان میں حاصل ہونی والی طھارت نفس کی حفاظت کرے اور اس سے پورے سال خدا کی بندگی کے راستہ میں استفادہ کرے ۔  

انہوں نے فقہ اهل بیت(ع) کو اہم ترین الھی معارف کا حصہ جانا اور کہا: فقہ اهل بیت(ع) تک دسترسی کے لئے ایک پاک، صاف اور طاھر نفس کی ضرورت ہے ، بزرگ علماء کے بیان کے مطابق تقوائے الھی اور طھارت نفس کا اجتھاد تک پہونچنے میں اہم کردار ہے اور اس راہ میں انسان کو کامیابی عطا کرتا ہے ۔/ ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬