افغانستان کے مشھور شیعہ مرجع تقلید مرحوم آیت الله محقق کابلی کی مجلس ترحیم گذشتہ روز ان کے دفتر قم میں منعقد کی گئی ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین افغانستان کے مشھور شیعہ مرجع تقلید مرحوم آیت الله محقق کابلی کی مجلس ترحیم گذشتہ روز ان کے دفتر قم میں منعقد کی گئی ۔
اس مجلس میں افغانستان کی علمی اور سیاسی شخصیتوں نے شرکت کی اور مقررین نے اپ کی حیات کے مختلف گوشہ پر روشنی ڈالی ۔
اس پروگرام میں افغانستان کی مختلف سیاسی شخصیتوں کے تعزیتی پیغامات از جملہ ایگزیکٹو کونسل میں صدر جمھوریہ کے نائب جناب محمد محقق، پڑھے گئے ۔
واضح رہے کہ مرحوم آیت الله محقق کابلی ، آیت الله فیاض اور آیت الله محسنی کے دوست اور کلاس فیلو رہے ہیں ۔
اپ 1307 ھجری شمسی میں افغانستان میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم افغانستان میں حاصل کرنے کے بعد نجف اشرف روانہ ہوگئے ۔
اپ نے گذشتہ شب ۹۱ سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہدیا ۔ / ن ۹۸۸
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے