‫‫کیٹیگری‬ :
13 June 2019 - 22:13
News ID: 440592
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم :
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا : امریکہ ایران کے خلاف جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور ٹرمپ کے جنگ پسندانہ بیانات سے پسپائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا : امریکہ ایران کے خلاف جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انھوں نے علاقے میں مزاحمت کی دفاعی طاقت و توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : ایران کبھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا۔

گذشتہ کئی ہفتوں کی شدید کشیدگی کے بعد ٹرمپ نے ایران کے مقابلے میں پسپائی اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ صرف یہ چاہتا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود نہ ہوں جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے بھی ایران کے ساتھ امریکہ کے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی۔

شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : لبنان نے بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس بارے میں شکایت کی ہے اور اسرائیل کی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬