‫‫کیٹیگری‬ :
15 June 2019 - 22:01
News ID: 440602
فونت
آیت الله شبیری زنجانی:
حضرت آیت الله شبیری زنجانی نے مناسک حج کو اسلامی احکام کا بے نظیر مجموعہ جانا اور اس عمل میں اتحاد اسلامی کی حفاظت کی تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھرقم سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله شبیری زنجانی نے حج و زیارت میں ولی فقیہ کے نماءندہ حجت الاسلام والمسلمین نواب سے ملاقات میں اعمال حج کو اسلامی احکام کا بے نظیر مجموعہ جانا اور اس عمل میں اتحاد اسلامی کی حفاظت کی تاکید کی ۔

انہوں نے اس ملاقات میں رویت ہلال کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا: جیسا کہ ائمہ اطھار علیهم السلام کا طریقہ اور ان کی سنت رہی ہے رویت ہلال کے اثبات اور عرفات میں حاضر ہونے نیز اہل سنت کے ساتھ اعمال حج انجام دینا خداوند متعال کے مورد رضایت ہے اور اعمال کافی ہیں ، غیبت کبری تک تمام اماموں کی امامت کی مدت میں ایک بار بھی یہ نہیں پوچھا گیا کہ ہمیں عرفہ کا یقین نہیں تو کیا کریں ، جبکہ حج کے سلسلہ میں موجود روایتیں نماز کے بعد سب سے زیادہ روایتیں ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے بیان کیا: یہ باتیں اس بات کی بیان گر ہیں کہ حج کے سلسلہ میں اس دور کے شیعہ ، اہل سنت کے طور طریقہ پر عمل کرتے تھے ، موجود حالات میں بھی یہی خدا اور اولیاء الھی کی مرضی ہے ۔

انہوں نے اعمال حج کی منزلت و اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اپ نے ایک اہم عبادت کے مسائل کے انجام دہی کی ذمہ داری قبول کی ہے دیگر ادیان میں اس کے مانند کوئی عبادت موجود نہیں ہے ، ماہ مبارک رمضان کی دعاوں میں بارہا و بارہا حج کی درخواست کی گئی ہے کہ جو حج کی عظمت و اہمیت کی بیان گر ہے ۔ 

حضرت آیت الله شبیری زنجانی نے واضح طور سے کہا: ان شاء الله مشکلات حضرات معصومین علیهم السلام کی توجہات کے زیر سایہ کم ہوجائیں گی ، یقینا اج بھی پنہانی عنایتیں ہم پر موجود ہیں کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو ہم پر بے انتہا مشکات ہوتیں ، اپ ائمہ طاھرین کی خصوصی توجہ مشکلات کے کم ہونے کا سبب ہے اور انسان کو اس بات کا علم بھی ہے کہ ائمہ طاھرین خدا کی راہوں میں موجود مشکلات میں مدد کرتے ہیں ۔/ ن ۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬