‫‫کیٹیگری‬ :
21 July 2019 - 19:26
News ID: 440852
فونت
ایرانی ڈاکٹروں کی انجمن نے اقوام متحدہ اور حکومت نائیجیریا سے اسلامی تحریک رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی علاج کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر اور نائیجیریا کے سفارت خانے کو ارسال کیے گئے خط میں ایران کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی صحت کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا۔

خط میں آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے پرامن مظاہرین کے خلاف ناییجیریا کی فوج اور پولیس کے پرتشدد اور ہلاکت خیز اقدامات کی بھی مذمت کی گئی۔

ایران کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے خط میں دنیا بھر کے علمائے کرام، دانشوروں، صحافیوں، اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی زندگی بچانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں اربعین حسینی کے موقع پر زاریا شہر میں حسینیہ بقیت اللہ اور آیت اللہ شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے سیکڑوں عزاداروں کو شہید جبکہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔

نائیجیریا کی عدالت عالیہ نے ان کی رہائی کا بھی حکم جاری کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت اور نائیجریا کی فوج، انہیں رہا نہیں کر رہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ جیل میں شیخ زکزکی کی جسمانی حالت انتہائی خطرناک حد تک خراب ہو گئی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬