‫‫کیٹیگری‬ :
28 July 2019 - 22:23
News ID: 440923
فونت
کشمیر کی عوام نے آیت اللہ شیخ زکزاکی ہر ہو رہے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت نائیجیریہ سے ان کو جلد سے جلد رہا کرنے کی اپیل کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شری نگر کشمیر کی عوام نے آیت اللہ شیخ زکزاکی پر نائیجیریہ کی حکومت کی طرف سے ہو رہے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نائیجیریہ حکومت کی طرف سے آیت اللہ شیخ زکزاکی کو بغیر کسی جرم و الزام کے قید میں رکھنے کے خلاف احتجاج کیا ۔

مظاہرین نے اس ریلی میں آیت اللہ کی رہائی کی اپیل کی ہے اور اس سلسلہ میں عالمی ادارہ کی خاموشی کی مذمت کی ہے ۔

مظاہرین نے نائیجیریہ حکومت کو سامراجی حکومت کا آلہ کار قرار دیا ہے اور حکومت سے ان پر اور ان کی اہلیہ پر مسلسل بربریت کرنے کو غیر قانونی جانا ہے اور اس ظلم میں بعض اسلام دشمن عناصر ممالک کی شمولیت پر اعتراض کیا ہے ۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی پر نائیجیریہ حکومت نے حملہ کر دیا تھا جس میں ان کے پانچ بیٹے اور سیکڑوں لوگوں کی شہادت واقع ہوئی تھی اور اسی طرح بغیر کسی جرم کے ان کو گرفتار کر لیا تھا اور کورٹ کی طرف سے رہائی کا حکم آنے کے با وجود ان کو قید میں رکھ رکھا ہے جہاں ان کے جسم میں زہر پھیل گیا ہے لیکن حکومت ان کے معالجہ کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬