رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے کل رات منامہ کے"البلاد القدیم" علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسے سرکوب کرنے کیلئے فورسز نے نہتے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اورلاٹھی چارج کیا جس سے کئی مظاہرین کی حالت خراب ہو گئی جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
بحرین کے عوام سنیچر کے روز 2 بحرینی نوجوانوں کو دی جانے والی پھانسی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بحرینی حکومت کی طرف سے بے گناہ نوجوانوں کو سزائے موت دینے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے اس فرقہ وارنہ عمل سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بحرینی حکومت بحران کے حل کے بجائے مظاہرین کے کچلنے میں اپنی غلط پالیسی پر گامزن ہے۔
واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے بحرین کے دو جوانوں 24 سالہ احمد عیسی الملالی اور 25 سالہ علی محمد العرب کو سنیچر کے روز پھانسی دے کر شہید کردیاتھا ۔/۹۸۸/ ن