‫‫کیٹیگری‬ :
29 July 2019 - 12:49
News ID: 440931
فونت
نجباء مزاحمتی تحریک کے مطابق بحرینی حکام اپنی شناخت کھوچکے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی انکے مظالم پر چپ ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجباء اسلامی تحریک کے جنرل سکریٹری نے بحرین میں دو جوانوں کو پھانسی دینے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں کے کردار کو بھی افسوسناک قرار دیا۔

حجت‌الاسلام والمسلمین اکرم الکعبی نے بحرین کے حکام کو «طاغوت» قرار دیتے ہوئے کہا: حاکم بحرین اپنا حق کھوچکا ہے اور وہ عوام کی عزت اور احترام کو سلب کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے شہید کیے جوانوں کو حضرت امام حسین (علیه‌ السلام) کا پیروکار قرار دیا اور کہا کہ بحرین میں مسلسل جوانوں کو شہید کیے جارہے ہیں مگر انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ انداز میں خاموش بیٹھی ہوئی ہیں گویا بحرین دنیا کے نقشے پر وجود ہی نہیں رکھتا۔

نجباء تحریک نے مذکورہ اداروں کو استعمار کا آلہ کار قرار دیا جو کیمیائی ہتھیار اور خطرناک ممنوعہ اسلحوں کے مفادات کے لیے کام کررہی ہیں۔

الکعبی نے بحرینی جوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے نقش قدم پر کام جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ نے گذشتہ روز مظاہروں میں شرکت کے جرم میں دو جوان «احمد الملالی» اور «علی العرب» کو تختہ دارپر لٹکا کر شہید کردیا تھا۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬